دوشنبه, سپتمبر 23, 2024
Homeخبریںمیناب میں بلوچوں کے کچے مکانات نزر آتش کر دیئے گئے

میناب میں بلوچوں کے کچے مکانات نزر آتش کر دیئے گئے

 

میناب ( ھمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آبلائن نیوز رپورٹر “راہ ِبلوچستان” کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ جمعہ 23 اکتوبر کو بندرعباس کے علاقے میناب کے گاؤں توکھور اور ہشتبندی میں غریب بلوچوں کے کچھے مکانات کو نذر آتش کر دیئے گئے۔

میناب کے ضلعی نمائندہ اور اسلامی کونسل کے سربراہ محمد بہرامی نے کہا ہے کہ میناب ضلع کے توکھور اور ہشتبندی کے گاؤں امام کمپلیکس میں جمعہ کے روز سہ پہر میں لگنے والی آگ نے کچھے مکانات کے ساتھ ساتھ کئ زرعی زمینوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

میناب میں غریب بلوچوں کے کچھے مکانات پر لگنے والی پر اسرار آگ سے گھروں میں موجود زندگی کے تمام سامان ایئر کنڈیشنر، فریج ، گیس سلنڈر ، شناختی دستاویزات کے علاوہ ایک پیجوٹ 405 گاڑی اور ایک موٹرسائیکل جل گئ تاہم جانی نقصانات کی تاحال اطلاع موصول نہیں ہوئ ہے۔

اس کے علاوہ شہر کے فائر برگیڈ کو بار بار فون کرنے کے باوجود وہ موقع پر نہیں پہنچ سکے جبکہ لوگوں نے اپنی مدد آپ کو تحت کئ گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز