کوئٹہ(ہمگام نیوز ) بلوچ ڈاکٹر فورم کے مرکزی ترجمان نے اپنی پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کے مرکزی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن کی جانب سے لیڈی میڈیکل آفیسرز اور ڈینٹل سرجن کے نتائج کا اعلان جنوری میں ہوچکا ہے ۔ لیکن تاحال ان کے تعیناتی کا مرحلہ مکمل نہیں ہوسکا ۔جو سرکاری محکموں کی سستی و نااہلی کو عیاں کرتی ہے ۔
پچھلے چہھ مینوں سے نئے ڈاکٹرز اپنی تعیناتی کا انتظار کررہے ہیں ۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پوسٹ گریجویٹ اور ہاوس آفیسرزکے وظائف میں تاخیر سے ہاوس آفیسر اور پوسٹ گریجویٹ کو سخت مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ حکومت کی جانب سے متعدد بار یقین دہانیوں کے باوجود تاحال اس حوالے سے کوئی خاص پیش رفت دیکھنے میں نہیں آرھا ۔
ترجمان نے آخر میں سیکریٹری صحت ، وزیر صحت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل آفیسر اور ڈینٹل سرجن کی تعیناتی جلد از جلد عمل میں لائی جائے ۔
اور پوسٹ گریجویٹ اور ہاوس آفیسرز کے اسٹفنڈ جلد از جلد اور ماہانہ بنیادوں پر دیئے جائیں. ہاوس آفیسراور پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کے ماہانہ مشاھیر جلد ادا کیے جائیں ۔