اتوار, جون 23, 2024
ہومانٹرنشنلمیکسیکو میں رواں سال کے آغاز سے موثر رہنے والی گرمی کی...

میکسیکو میں رواں سال کے آغاز سے موثر رہنے والی گرمی کی لہر سےجانی نقصان 125 ہو گیا۔

میکسیکو سٹی(ہمگام نیوز ) میکسیکو پریس میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق ملک کی ریاستوں ویراکروز، تباسکو، تاماولیپاس، نیو لیون اور سان لوئس پوتوسی میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔

ملک بھر میں، سال کے آغاز سے اب تک شدید گرمی سے 125 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق ویراکروز سے ہے۔

گزشتہ 5 روز کے دوران شدید گرمی کے باعث 35 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور شدید گرمی کی لہر کے مزید کچھ دیر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

پشین گوئی کے مطابق باجا کیلیفورنیا اور سونورا کی ریاستوں میں جہاں ریکارڈ درجہ حرارت کا مشاہدہ ہوا ہے، تھرمامیٹر 4 دن تک 45 ڈگری سے اوپر دکھائی دیں گے۔

خبر میں اطلاع دی گئی ہے کہ سن اسٹروک کی وجہ سے تقریباً 2,308 افراد نے ہسپتالوں سے رجوع کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز