ہلمند ( ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں نامعلوم بیماری پھیلنے کے باعث 20 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔
صوبائی ڈائریکٹر اطلاعات و ثقافت نے بدھ کے روز اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ متاثرہ بچوں کی موت گزشتہ کچھ دنوں کے دوران ضلع باغران میں پر اسرا بیماری سے ہوئی ہے۔
پینے کیلئے آلودہ پانی کا استعمال بیماری کے پھیلنے کی وجہ ہوسکتی ہے۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ کچھ متاثرہ افرادبشمول بچوں کا مقامی طبی مرکز میں علاج معالجہ جاری ہے۔
افغانستان کے دور دراز علاقوں میں صحت مراکز سمیت بنیادی ڈھانچے کی سہولیات اور پینے کے صاف پانی تک رسائی کی کمی کی باعث مقامی دیہی افراد قابل علاج بیماریوں سے بھی موت کا شکار ہو رہے ہیں۔