یکشنبه, مارچ 30, 2025
Homeخبریںناروئے بلوچ سولیڈیریٹی کیمٹی کی طرف پاکستانی ظلم و جبر کے خلاف...

ناروئے بلوچ سولیڈیریٹی کیمٹی کی طرف پاکستانی ظلم و جبر کے خلاف احتجاج کا اعلان

اسلو (ہمگام نیوز) بلوچستان کے اندر انسانی حقوق کے لئیے آواز بلند کرنے والے سیاسی کارکنان کے خلاف ریاستی جبر اور طاقت کے استعمال کے خلاف ناروئے میں ایک احتجاجی مظاہرہ تیس مارچ کو منعقد کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ کوئٹہ میں گمشدہ افراد کی بازیابی، گرفتار ساتھیوں کی سمیت جعلی مقابلوں میں شہید کئے گئے بلوچ گمشدہ افراد کی میتوں کی حوالگی کے لئیے ایک پرامن دھرنا دیا جارہا تھا جب پاکستانی فورسز نے دھرنے کے شرکاء پر بلااشتعال اور براہ راست فائرنگ کرکے تین بلوچ نوجوانوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کیا گیا۔

اسکے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کی طرف سے احتجاج کو مزید وسعت دی گئی اور بلوچستان بھر میں ریلیوں مظاہروں اور دھرنوں کا سلسلہ شروع کیا گیا، اس پرامن عوامی احتجاج کو سبوتاژ کرنے کے لئیے ریاست پاکستان کے اداروں نے نہتے بلوچ انسانی حقوق کے کارکنوں پر کریک ڈاؤن کرکے تقریبا بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سبھی زمہ داران کو بوگس مقدمات میں جیل میں ڈال دیا تاکہ بلوچستان میں کاری انسانی حقوق کی پائمالی کے خلاف بلند ہونے والی آوازوں کو دبایا جاسکے ہوئے کی بلوچ سولیڈیریٹی کمیٹی ایک احتجاجی مظاہرہ تیس مارچ کو کرنے جارہی جسکا مقصد بلوچستان کے اندر خواتین و بچوں کی پرامن احتجاج پر ریاستی طاقت کے استعمال کے حوالے سے عالمی ممالک میں بسنے والے لوگوں آگاہی مہیا کرتے ہوئے پاکستانی جبر و استبداد کی کہانی کو آشکار کرنا ہے۔

اس سلسلے میں تمام سیاسی و انسانی حقوق کے کارکنان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اس مظاہرے میں شرکت کرکے پاکستانی ریاستی جبر کو دنیا کے سامنے واضح کرنے میں ہمارے ساتھ دیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز