دوشنبه, سپتمبر 23, 2024
Homeخبریںناروے کی بلوچ کمیونٹی نے ناروے کی پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ...

ناروے کی بلوچ کمیونٹی نے ناروے کی پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اوسلو (ہمگام نیوز) یہ احتجاج پاکستان اور ایران کے خلاف کیا گیا۔ احتجاج میں مقررین نے کہا کہ بلوچستان میں انسانی بحران غیر انسانی اور بدترین ہے۔ مقررین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ایران اور پاکستان کو بلوچستان میں کیے گئے جرم کا ذمہ دار ٹھہرائیں۔

مقرریں نے مذید کہا کہ بلوچستان میں جب لوگ اپنے پیاروں کی بحفاظت بازیابی کے لیے احتجاج کرتے ہیں تو قابض پاکستانی فوج ان پر گولیاں چلا کر لوگوں کو احتجاج کے بنیادی حق سے محروم کرتا ہے۔

بلوچوں کو ان کے بنیادی اور پیدائشی حق سے محروم رکھا گیا ہے جس کی ضمانت اقوام متحدہ کے چارٹر نے دی ہے .مظاہرین نے پاکستان اور ایران کے خلاف نعرے بھی لگائے . مظاہرے میں بلوچ خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز