شستون/ سراوان ( ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات گزشتہ رات ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر شستون/سراوان سے منتخب تہران پارلیمنٹ کے رکن ڈاکٹر فاضلی بلوچ کے ڈرائیور محمد امین رؤفی کو نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ـ
مزید تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نا معلوم مسلح افراد نے ڈاکٹر فاضلی بلوچ کو ان کے گھر میں قتل کرنے آئے تھے کہ ڈاکٹر فاضلی کی گھر میں غیر موجودگی سبب قاتلوں نے ان کے ڈرائیور رؤفی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ـ
یاد رہے کہ رواں ماہ کے دوران ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں درجن بھر بے گناہ بلوچوں کو نا معلوم مسلح افراد اسی طرح فائرنگ کرکے قتل کر دیئے ابھی تک کسی بھی قاتل کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار نہیں کیئے ـ