جمعه, سپتمبر 27, 2024
Homeخبریںنشانہ بازی کے مقابلے میِں بلوچستان کے شوٹر نے سونے اور چاندی...

نشانہ بازی کے مقابلے میِں بلوچستان کے شوٹر نے سونے اور چاندی کے تغمے کا پہلا اعزاز جیت لیا

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 14 مئی بروز جمعرات خواتین کے 10 میٹر ایئر پستول شوٹنگ کا سالانہ پہلا فری مقابلہ تہران میں منعقد ہوا جس میں نوعمروں، نوجوانوں اور بالغوں کی کیٹیگریز میں اسّی سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والی ایک باصلاحیت اور ہونہار خاتون شوٹر، آیلین قلی زادہ نے پہلا گولڈ میڈل جیتا۔

اس کے علاوہ خواتین کے سالانہ پستول شوٹنگ مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میں، جو بدھ کو منعقد ہوئے، بلوچستان سے تعلق رکھنے والی آیلین قلی زادہ نے یوتھ ایج کیٹیگری میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز