چهارشنبه, سپتمبر 25, 2024
Homeخبریںنصیرآباد، بارش سے نشیبی علاقے زیر آب، مکان کی چھت گرنے سے7...

نصیرآباد، بارش سے نشیبی علاقے زیر آب، مکان کی چھت گرنے سے7 سالہ بچہ جاں بحق

ڈیرہ مراد جمالی (ہمگام نیوز) ڈیرہ مراد جمالی اور اس کے گردونواح میں گزشتہ شب سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری چھتر کے علاقے میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 7سالہ بچہ جانبحق ہوگیا۔

ضلعی نصیرآباد کے مختلف علاقوں ڈیرہ مراد جمالی ،تمبو،خھتر ،میر حسن،منجھوشوری،ربیع کے علاقوں میں الصبح سے ہی مون سون کی بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس کے باعث ڈیرہ مراد جمالی سمیت نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور آمدورفت شدید متاثر ہوگئی۔

چھتر کے علاقے بالینہ فلیجی میں تیز بارش کے باعث عبداوھاب کانگھیہ کے گھر کے کمرے کا چھت گر گیا کمرے میں سویا ہوا 7سالہ امداد علی جانبحق ہوگیا جبکہ 2بکریاں بھی مرگئیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز