نصیر آباد/جعفر آباد (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستانی فورسز نے گزشتہ شب نصیر آباد اور جعفر آباد کے علاقوں میں گھروں کی تقدس کو پامال کرتے ہوئے دو بے گناہ بلوچ نوجوانوں کو جبری طور پر لاپتہ کر دیا
تفصیلات کے مطابق قابض فورسز نے جعفر آباد کے علاقے صحبت پور میں ایک گھر پر حملہ آور ہو کر جوانسال ولد گہوار بگٹی کو جبری طور پر لاپتہ کردیا۔ اسی طرح نصیر آباد کے علاقے روجھان جمالی میں کولمیر ولد حبیب کوہلی بگٹی کو ان کے گھر سے غیر قانونی طور پر حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا
۔