شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںنورڈ سٹریم دھماکوں میں امریکہ براہ راست ملوث تھا: سرگئی لاؤروف

نورڈ سٹریم دھماکوں میں امریکہ براہ راست ملوث تھا: سرگئی لاؤروف

ماسکو ( ہمگام نیوز) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے الزام عاید کیا ہے امریکہ بالٹک سمندر کے اندر سے گذرنے والی نورڈ سٹریم گیس پائپ لائن میں ہونے والوں دھماکوں میں براہ راست ملوث تھا۔ ان دھماکوں سے نورڈ سٹریم پائپ لائن کو شدید نقصان پہنچا۔

واضح رہے کہ لاؤروف نے اپنے دعوے کو ثابت کرنے کے لئے کوئی شہادت پیش نہیں کی۔ ماضی میں روسی صدر ولادیمیر پوتین نورڈ سٹریم گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑانے کا الزام لگا چکے ہیں، جسے لندن نے شد ومد کے ساتھ مسترد کیا ہے۔

سرکاری ٹی وی پر انٹرویو میں لاؤروف نے بتایا کہ مغربی دنیا یوکرین سے متعلق مذاکرات کے ضمن میں روسی انکار سے متعلق غلط بیانی سے کام لے رہی ہے۔ اس کوشش کے ذریعے وہ مولڈوا، جورجیا اور سابق سوویت یونین سے الگ ہونے والی وسطی ایشیائی ریاستوں کو ماسکو کے مدمقابل لانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز