یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںنوشکی، آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر اور ایف سی کیمپ پر بیک وقت...

نوشکی، آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر اور ایف سی کیمپ پر بیک وقت حملہ

نوشکی (ہمگام نیوز) نوشکی میں آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر اور ایف سی کیمپ پر بیک وقت دو حملوں کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوشکی قاضی آباد میں واقع پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے دفتر سے دھماکوں کی آوازیں سنی گئی جبکہ عین اسی وقت سول ہسپتال کے قریب واقع ایف سی کیمپ پر بھی حملہ ہوا ہے۔

حملوں میں نقصانات کے تعین کیلئے معلومات جاری ہے۔

واضح رہے کہ نوشکی میں واقع ایف سی کیمپ اور آئی ایس آئی کے مرکزی ہیڈکوارٹر کو بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے ماضی میں متعدد مرتبہ نشانہ بنایا جاچکا ہے۔ تاہم آج کے ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز