Homeخبریںنوشکی، قلات: قابض پاکستانی فورسز پر حملے، ہلاکتوں کی اطلاع

نوشکی، قلات: قابض پاکستانی فورسز پر حملے، ہلاکتوں کی اطلاع

شال(ہمگام نیوز) بلوچستان کے دو مختلف اضلاع میں پاکستانی فورسز کو حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات مرجان کے مقام پر مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے پیدل اہلکاروں کو آئی ای ڈی حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

حملے میں قابض پاکستانی فورسز کے دو اہلکاروں کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ضلع قلات میں پیش آنے والے ایک اور حملے میں مسلح افراد نے منگچر چوٹانک کے مقام پر آپریشن کے غرض سے علاقے میں پیش قدمی کرنے والے پاکستانی فورسز کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

مزید برآں بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ہژدہ خول کے مقام پر قائم پاکستانی فورسز کے کیمپ پر مسلح افراد نے شدید نوعیت کا حملہ کیا ہے، جہاں کئی گھنٹوں سے فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی جا رہی ہیں۔

نوشکی و منگچر حملوں کے حوالے سے مزید اطلاعات آنا باقی ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقوں میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں اور قابض پاکستانی فورسز کو مسلسل حملوں کا نشانہ بناتے رہے ہیں، تاہم آج ہونے والے حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول

نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز