نوشکی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے نوشکی میں ایک ٹینکر میں لگی آگ کو بجھانے کی کوشش کے دوران فائر بریگیڈ کی گاڑی بھی آگ کی زد میں آ گئی۔ واقعہ کے نتیجے میں گاڑی میں موجود عملہ اور ارد گرد کھڑے افراد میں سے تیس افراد جھلس گئے۔
ذرئع کے مطابق آگ کے بڑھتے ہوئے اثرات کے سبب علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ کو بجھانے کی بھرپور کوششیں کر رہا ہے، لیکن شدید دھوئیں اور آگ کی شدت نے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔