سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںنوشکی کےنوجوان محمد اقبال کینسر کے مرض سےزندگی کی جنگ ہارگئے

نوشکی کےنوجوان محمد اقبال کینسر کے مرض سےزندگی کی جنگ ہارگئے

نوشکی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر نوشکی سے تعلق رکھنے والے نوجوان  محمد اقبال کینسر جیسے جان لیوا مرض سے غربت اور بہتر و بروقت علاج معالجہ نہ ہونے کی وجہ سے کم عمری میں جنگ لڑتے ، لڑتے  زندگی کی جنگ ہار گئے.
واضع رہے ماضی قریب میں جب پاکستانی فوج نے 28 مئی 1998 کو چاغی میں غیر معفوظ ایٹمی ٹیسٹ کیا تھا،جس سے اس کے منفی اثرات نے پورا خطہ بلخصوص بلوچستان میں اس نے ماحولیات آب و ہوا اور انسانی صحت پر طویل مدتی جان لیوا اثرات مرتب کیئے، جو کہ تا حال اپنی شدت سے جاری و ساری ہیں ۔
بلوچستان کے ان متاثرہ علاقوں میں ایٹمی دھماکے خطرناک شعاوں کی وجہ سے  زیر زمین پینے کی پانی کے زخائر اور زراعت و لائیو اسٹاک بری طرح سے متاثر ہوئی ہے ۔
مزکورہ علاقوں کے بیشتر مریضوں کی ٹیسٹ کرنے کے بعد ان کے گردوں اور پتہ میں پھتر کے  ریزے پائے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ آنکھوں میں سوزش سکن ،بلڈ اور کینسر کے ساتھ دوسرے کئی اقسام کے کینسر کی تشخیص کی گئی ہیں۔
چاغی میں ایٹمی سائیٹ جو کہ نوشکی سے بمشکل 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہونے کی وجہ سے کینسر کی مرض ہر عمر خصوصا  نوجوانوں کو بڑی شدت سے اپنی لپیٹ میں لے رہا ہیں۔
یاد رہے بلوچستان کے قوم دوست سیاسی پارٹیوں کے کارکن اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ پاکستانی فوج کو اس کا موردالزام ٹھہراتے رہے ہے، جو کہ ایٹمی ٹیسٹ کرنے کیلئے  تو بلوچستان کے ضلع چاغی کا انتخاب کیا، لیکن کینسر جیسے موزی مرض کی علاج معالجے کیلئے تمام بہترین ہسپتالوں کو پنجاب اور کراچی میں قائم کیاگیا۔
بلوچ عوام جو کہ غربت اور مہنگے  ٹرانسپورٹ و زیادہ فاصلہ ہونے کی وجہ سے بلوچستان کے شہریوں کے لیئے نہایت مشکل ہیں، تب ہی تو اس موزی مرض کے شکار مریض بے بسی سے ایک ،ایک کرکے موت کی بے رحم خونی وادی میں مسلسل چلے جا ریے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز