سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںنوشکی:نزیراحمد جمالدینی پاکستانی فورسز کی ازیت گاہوں سے بازیاب

نوشکی:نزیراحمد جمالدینی پاکستانی فورسز کی ازیت گاہوں سے بازیاب

نوشکی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے نذیر احمد کو نوشکی سے 28جنوری2016 کو زبردستی گرفتار کرکے  جبری طور اغوا کردیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق 28 جنوری 2016 کو بلوچستان کے شہر نوشکی سے جبری طور اغوا ہونے والے نوجوان نذیر احمد ولد محبت اللہ جمالدینی بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں ۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے خاندانی زرائع سے نذیر احمد کی بازیابی کی تصدیق بھی کردی ۔

یاد رہے کہ مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے اس وقت ہزاروں کی تعداد میں بلوچ نوجوان پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری طور اغوا کیئے جاچکے ہیں۔

‏واضع رہے کہ ایک طرف جہاں جبری طور اغوا شدہ چند افراد پاکستانی فوج کی قید سے رہا ہورہے ہیں جبکہ دوسری جانب روزانہ کی بنیاد پہ مختلف علاقوں سے لوگ دوبارہ جبری طور اغوا کیئے جارہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز