شال ( ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ نوشکی سے اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے نوشکی پولیس تھانہ پر ہینڈ گرنیڈ حملہ کیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کی جوابی فائرنگ پر حملہ آور فرار، سٹی ایریا کی ناکہ بندی کر کے تلاش جاری۔
علاوہ ازیں قلات کے علاقے گراپ میں قابض پاکستانی فوج کے پیدل اہلکاروں کو نامعلوم افراد نے ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے پوسٹس پر راشن پہنچانے کی کوشش کررہے تھے، ذرائع کے مطابق دھماکے میں قابض فوج کے دو اہلکار موقع پر ہلاک اور ایک زخمی ہواہے۔
دریں اثناء
تربت اورسیز کالونی میں صغیر احمد عرف بلال نامی شخص کے گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو گھر کے چاردیواری کے اندر گھر کر پھٹ گیا ،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔


