چهارشنبه, سپتمبر 25, 2024
Homeخبریںنوشکی سے تشدد زدہ دفن لاش برآمد

نوشکی سے تشدد زدہ دفن لاش برآمد

نوشکی (ہمگام نیوز) پاکستان افغانستان سرحدی علاقے سے مسخ شدہ لاش برآمد۔ مقتول کو تشدد کے بعد قتل کرکے لاش بوری میں ڈال کر ویرانے میں دفن کی گئی تھی۔

نوشکی کے سرحدی علاقے یونین کونسل ڈاک کے رہائشی طاہر خان مینگل تین دن پہلے گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہوگئے تھے۔

مقامی افراد نے انتظامیہ کی مدد سے دو روز تک لاپتہ شخص کی تلاش جاری رکھی تھی جبکہ گزشتہ روز پاکستان افغانستان سرحدی علاقہ زاروچاہ کے قریب ایک ویرانے میں طاہر خان نامی شخص کی دفن شدہ لاش ملی۔

مقتول کو بدترین تشدد کے ذریعے قتل کرکے لاش بوری میں ڈال کر دفن کیا گیا تھا۔ مقامی لوگوں نے واقعے پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے شفاف انکوائری کرنے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز