شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںنوشکی لیڈی ڈاکٹر ھلاک دوسرا ڈاکٹر اہلیہ سمیت زخمی

نوشکی لیڈی ڈاکٹر ھلاک دوسرا ڈاکٹر اہلیہ سمیت زخمی

نوشکی (ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ نوشکی کیشنگی کے مقام پر شال سے دالبندین جانے والی ڈاکٹروں کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ، جس کے نتیجے میں پرنس فہد ہسپتال سے وابستہ لیڈی ڈاکٹر سمیرہ ایاز موقع پر جاں بحق ہوگئیں، جبکہ ڈاکٹر وسیم باری، ان کی اہلیہ اور دو دیگر افراد شدید زخمی ہوئے۔ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو نوشکی ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے

بعد انہیں کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

 ہسپتال ذرائع کے مطابق، ڈاکٹر سمیرہ ایاز چھٹی کے بعد دالبندین ڈیوٹی کے لیے واپس جا رہی تھیں کہ حادثہ پیش آیا۔دوسری جانب محکمہ صحت بلوچستان اور پرنس فہد ہسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹر سمیرہ ایاز کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ ایک فرض شناس اور باصلاحیت ڈاکٹر تھیں جن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز