یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںنوشکی میں آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹرز پر حملے کی ذمہ داری...

نوشکی میں آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹرز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

شال: (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے آج مورخہ 26 مارچ کو مغرب کے وقت نوشکی قاضی آباد میں قائم پاکستانی خفیہ ادارے انٹر سروسز انٹلیجنس (ISI) کے ہیڈکوارٹرز پر حملہ کیا۔

حملے میں کیمپ کے مرکزی احاطے کو پہلے راکٹوں سے نشانہ بنایا، عین اسی وقت خفیہ اداروں کی ایک گاڑی کیمپ کے حدود میں داخل ہورہی تھی جس پر سرمچاروں نے شدت کے ساتھ فائرنگ کیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار اہلکاروں کو جانی نقصان پہنچا۔

اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز