چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںنوشکی میں طوفانی بارشوں ، سیلابی پانی نے تباہی مچادی ہے ،...

نوشکی میں طوفانی بارشوں ، سیلابی پانی نے تباہی مچادی ہے ، دستگیر بادینی

نوشکی (ہمگام نیوز)  طوفانی بارشوں اور سیلابی پانی نے نوشکی میں تباہی مچادی ہے حکومت نوشکی کو آفت زدہ قرار دیکر ہنگامی بنیادوں پر متاثرین کو ریلیٹ دیں مصیبت کی اس گھڑی میں یک جان ہوکر حالات کا مقابلہ کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر حاجی میر غلام و بادینی نے اپنے بیان میں کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ضلع نوشکی طوفانی بارشوں کی زد میں رہی بارش اور سیلابی پانی نے درجنوں کلیوں میں تباہی مچادی میں کلی غریب آباد کلی قاضی آباد کلی قادر آباد کلی جمالدینی کلی احمدوال کلی ڈیڈار سمیت دیگر علاقوں میں لوگوں کے رہائشی مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ نوشکی کے زمینداروں کے فصلات کو بھی نقصان پہنچا میں گزشتہ دن اور رات بھر لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ہنگامی صورتحال سے نکلنے کی کوشش کی میں اب بھی جن لوگوں کے مکانات منہدم ہوئے ہیں وہ بیسروسامانی کے عالم میں کھلے آسمان تلے ہیں حکومتی کی جانب سے عوام کو فوری طور پر ریسکو اور ریلیف دینے کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کی گء جو انتہائی افسوسناک ہیں انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت فوری طور پر نوشکی کو آفت زاده قرار دیکر ہنگامی بنیاد پر متاثرین کی ریلیف کے لیے اقدامات کریں پی ڈی ایم اے کی ٹیمہیں نوشکی روانہ کیجائے اور عوام کی نقصانات کا صحیح معنوں میں ازالہ کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز