پنجشنبه, نوومبر 28, 2024
Homeخبریںنوشکی میں پولیس اہلکاروں پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول...

نوشکی میں پولیس اہلکاروں پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

کوئٹہ (ھمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ شب ہمارے سرمچاروں نے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے نوشکی بازار میں پولیس کی گشتی ٹیم پر دستی بم سے حملہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی ٹیم کو ہمارے سرمچاروں نے اپنی دفاع میں اس وقت نشانہ بنایا جب اہلکاروں نے دانستہ طور پر سرمچاروں کا راستہ روکنے کی کوشش کی، پولیس اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ یہ عمل دہرا چکی ہے۔ لہذا اس حملے کی توسط سے لوکل پولیس کو سختی کے ساتھ تنبیہ کرتے ہیں کہ سرمچاروں کے کسی بھی موومنٹ میں رکاوٹ ہرگز نا بنیں بصورت دیگر ان پر مزید رحم نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز