جمعه, اکتوبر 4, 2024
Homeخبریںنوشکی میں ہیضہ کی وباء پھیلنے سے متعدد بچے شدید متاثر

نوشکی میں ہیضہ کی وباء پھیلنے سے متعدد بچے شدید متاثر

نوشکی (ہمگام نیوز) نوشکی کے علاقے بٹو احمدوال و ملحقہ علاقوں میں ہیضہ کی وباء پھیلنے سے متعدد بچے شدید متاثر ہوگئے جبکہ بچوں کی ہیضہ سے ہلاکت کی متضاد اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

علاقائی لوگوں کے مطابق علاقے میں ہیضہ کی وباء پھیلنے سے متعدد بچے بھی جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ ہیضہ نے وباء کی صورت اختیار کی ہے جس سے متعدد بچے اس وباء سے شدید متاثر بھی ہیں۔

محکمہ صحت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاحال متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے اور وباء سے ہونے والی ہلاکتوں کو روکنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے ہیں۔

علاقہ مکینوں نے محکمہ صحت کی بے حسی کی مذمت اور ہنگامی بنیادوں پر ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں بھیجنے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز