قلات( ہمگام نیوز) نوشکی و قلات کے پہاڑی و میدانی علاقوں میں پاکستان آرمی کی بڑے پیمانے پہ نقل و حرکت دیکھنے میں آرہا ہے اور علاقائی زرائع نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایک بار پھر پاکستان آرمی بڑے پیمانے کی آپریشن کی تیاریوں میں مصروف ہے :تفصیلات کے مطابق گذشتہ تین روز سے قابض پاکستان آرمی کی ایک بڑی تعداد نے نوشکی کے علاقوں کیشنگی، بنڈی ،پاچنان،منجرو،اژدا خول، خاخوئی، اور قلات کے علاقے پارود کی زمینی راستوں کی ناکہ بندی کرکے علاقائی مالداروں اور زمینداروں کو اپنے اپنے گھروں میں محصور ہونے کی تنبہہ کی ہے اور ساتھ یہ بھی معلوم ہوا ہے مذکورہ علاقوں میں موجود پاکستان آرمی تشکیل کردہ ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے بھی گذشتہ دو تین سے متواتر ان ہی علاقوں میں گشت کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔ علاقائی زرائع نے یہ خدشہ ظاہر کیا کہ پاکستان آرمی ایک بار مذکورہ علاقوں میں ایک بڑے پیمانے کی آپریشن کی تیاریوں میں مصروف ہے


