چهارشنبه, فبروري 26, 2025
Homeخبریںنوشکی کسٹم کے خلاف احتجاج 6 گھنٹہ بند شاہراہ کھول دیا گیا۔

نوشکی کسٹم کے خلاف احتجاج 6 گھنٹہ بند شاہراہ کھول دیا گیا۔

نوشکی (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ نوشکی میں قابض کسٹم اہلکاروں کے ہاتھوں قتل ہونے والے چھ بہنوں کے اکلوتے بھائی مدثرسمالانی اور زخمی ہونے والے نوجوان کے لواحقین اور قابض سرکاری نمائندوں ڈپٹی کمشنر، کمانڈنٹ ایف سی اور ایس پی کے درمیان طویل مزاکرات کے بعد مظاہرین کے تینوں مطالبات ناخوشگوار واقعے میں ملوث کسٹم اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج ،واقعہ میں ملوث کسٹم اہلکار کو گرفتار کرنے اور واقعہ میں جاں بحق نوجوان کو شہید قرار دینے کے مطالبات تسلیم کرنے کے بعد مظاہرین نے چھ گھنٹے سے بند شال تفتان شاہراہ کو ٹریفک کیلے کھول دیا ۔مزاکرات کےموقع پر نوشکی کے سیاسی نمائندے بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز