یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںنوشکی کے علاقے قادر آباد میں دکان کے تنازعے پر تصادم، تین...

نوشکی کے علاقے قادر آباد میں دکان کے تنازعے پر تصادم، تین بھائیوں سمیت چار افراد جاں بحق

نوشکی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق نوشکی کے علاقے قادر آباد میں دو فریقین کے درمیان معمولی تنازعہ مسلح تصادم میں تبدیل ہوگیا، جس کے نتیجے میں فائرنگ سے ایک فریق کے تین بھائی جاں بحق ہوگئے۔

جان بحق ہونے والوں کی شناخت بابو علم خان بادینی، بیبرگ خان بادینی اور ذوالقرنین بادینی کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دوسرے فریق سے سہیل احمد ولد محمد ایوب جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان جھگڑے کی وجہ خالی دکان کو کرائے پر لینے کا تنازعہ بتایا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز