نوشکی(ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر نوشکی کےگاوں کیشنگی سے 10 سال قبل پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری طور اغوا مزار خان ولداومیت بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے۔
ہزاروں بلوچ اسیران کے لواحقین کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے ان کے رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ( VBMP) تنظیم نے جب صوبائی حکومت سے مزاکرات کیا تھا۔ تو تنظیم نے حکومت کو پہلے لاپتہ کیے گیے 52 لاپتہ افراد کی ایک لسٹ دی تھی، اور تنظیم نے صوبائی حکومت سے اس لسٹ پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا تھا۔ان میں سے یہ پیلا شخص ہے جو بازیاب ہوا ہے۔


