دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںنوشہرہ: پولیس پر حملہ، ٹی ٹی پی نے ذمہ داری قبول کرلی

نوشہرہ: پولیس پر حملہ، ٹی ٹی پی نے ذمہ داری قبول کرلی

نوشہرہ (ہمگام نیوز)آج جمعرات کے روز کے پی کے ضلع نوشہرہ میں معمول کی گشت پر چلتی پولیس وین کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ـ
فائرنگ سے اے ایس آئی فیاض خان سمیت دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے، جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ـ
حملے کی ذمہ داری ترجمان تحریک طالبان پاکستان محمد خراسانی نے قبول کی ـ
یاد رہے کہ گزشتہ روز باجوڑ ایجنسی میں بھی ٹی ٹی پی کے ایک بم دھماکے میں چار ایف سی اہلکار زخمی ہوئے تھے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز