شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںنوشہر میں احتجاج کے دوران قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک...

نوشہر میں احتجاج کے دوران قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جاں بحق

نوشہر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج ہفتہ 31 جنوری 2026 کو مازندران نوشہر میں جاری عوامی احتجاج کے دوران قابض پاکستانی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک بلوچ شہری جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والے کا شناخت مسلم حسن‌زهی ولد عبدالحمید کے طور پر ہوئی ہے جو زاہدان کے نواحی گاؤں خواجہ‌مسک کے رہائشی تھے۔

ذرائع کے مطابق مسلم حسن‌زهی مزدوری کے سلسلے میں زاہدان سے نوشہر گئے ہوئے تھے۔ وہ جمعرات 14 جنوری کی شام شہر کے ایک تعمیراتی منصوبے کے قریب سامان خریدنے کے لیے ایک دکان پر گئے، اسی دوران اردگرد عوامی احتجاج جاری تھا۔ دکان سے باہر نکلتے ہی سرکوبی کرنے والی فورسز نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں تین گولیاں ان کے پیٹ اور ہاتھ میں لگیں۔

مسلم حسن‌زهی کو گولیاں لگنے کے بعد نوشہر کے اسپتال منتقل کیا گیا کہی دن تک زیرِ علاج رہے، لیکن آخرکار کو زخموں کی شدت کے باعث دم توڑ گئے۔

معلومات کے مطابق مسلم حسن‌زهی کی ہلاکت کے بعد ملک گیر احتجاجات کے دوران جاں بحق ہونے والے بلوچ شہریوں کی تعداد کم از کم ۱۵ تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز