یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںنوکنڈی پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے نوجوان جانبحق،شہری سراپا احتجاج بن گئے...

نوکنڈی پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے نوجوان جانبحق،شہری سراپا احتجاج بن گئے ،پنجگور اور ڈیرہ الہ یار میں 3 افراد قتل 3 زخمی

نوکنڈی ( ہمگام نیوز )بلوچستان چاغی کے علاقے نوکنڈی میں پاکستانی فورسز “ایف سی” کی فائرنگ سے زامیاد گاڑی کا مقامی ڈرائیور “شاہ در ولد امان اللہ” جانبحق ہو گیا۔

واقعے کے بعد مقامی افراد سراپا احتجاج بن کر میت کو باب عمر کے مقام پر رکھ کر احتجاج شروع کردیا اور لندن روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور جانبحق نوجوان کی لاش لواحقین کے حوالے کی جائے۔

ذرائع کے مطابق فورسز اہلکاروں نے خالی زامیاد گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں شاہ در موقع پر ہی شہید ہو گیا۔ جانبحق نوجوان کی لاش کو ایف سی کی تحویل میں لے لیا اور لواحقین کو نعش کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی۔

عینی شاہدین کے مطابق فورسز کی جانب سے مظاہرین پر ہوائی فائرنگ بھی کی گئی، جس سے صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔

علاوہ ازیں پنجگور کے علاقے کہن زنگی عیسئی کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایک سرف گاڑی پر خودکار ہھتیاروں سے فائرنگ کردیا جس کے نتیجے میں دو افرادامداد ولد مسلم امداد ولد ابراھیم جان بحق ہوگئے اور ایک شخص زخمی ہوگیا، فائرنگ کی زد میں آکر مذید دو راہگیر بھی زخمی ہوگئے جنکی فوری شناخت نہ ہوسکی ،واقعہ کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دریں اثناء جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار بائی پاس زیرو پوائنٹ کے مقام پر نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے واجد گولہ کو قتل جبکہ محمد ابراہیم گولہ کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش اورزخمی کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد لاڑکانہ ریفر کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز