Homeخبریںنگور دشت میں قابض پاکستانی فورسز ایف سی کی فائرنگ...

نگور دشت میں قابض پاکستانی فورسز ایف سی کی فائرنگ سے ایک بھائی جانبحق، دوسرا زخمی

کیچ ( ہمگام نیوز) ضلع کیچ کے علاقے بل نگور دشت میں قابض پاکستانی فورسز ایف سی کی گشتی پارٹی کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص جانبحق جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق بل نگور دشت میں ایف سی کی گشتی پارٹی نے دورانِ گشت موٹر سائیکل پر سوار دو بھائیوں کو روکنے کی کوشش کی، تاہم موٹر سائیکل نہ روکنے پر قابض پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں شاہجہان ولد بابل موقع پر ہی جانبحق جب کہ ان کا بھائی امام بخش ولد بابل زخمی ہوگئے۔

لاش اور زخمی کو ضروری طبی امداد اور قانونی کارروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز