جمعه, نوومبر 22, 2024
Homeخبریںنہتے بلوچ عوام پر پاکستانی فوج کے دھشت گردانہ جارحیت کا بھرپور...

نہتے بلوچ عوام پر پاکستانی فوج کے دھشت گردانہ جارحیت کا بھرپور دفاع کیا جائے گا۔ بی آر اے

ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز سے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقوں لنجو، سغاری، رئیس توخ اور کچی کینال کے گرد و نواح میں پاکستانی فوج کی جانب سے نہتے شہریوں پر شیلنگ اور بمباری جاری ہے، جس کے نتیجے میں تین خواتین اور پانچ بچے شدید زخمی ہو چکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق، آج صبح بلوچ سرمچاروں نے رئیس توخ کے قریب پاکستانی فوج کے ایک قافلے پر گھات لگا کر راکٹ اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس میں فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔

اس کے علاوہ، سغاری اور تین نمبر شاخ کے درمیانی علاقے میں آپریشن میں مصروف فوجی اہلکاروں پر بلوچ سرمچاروں نے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔

ترجمان سرباز بلوچ نے مزید کہا کہ نہتے عوام پر ہونے والی فوجی جارحیت کا بھرپور دفاع کیا جائے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز