دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںنیند کی کمی دل کے جان لیوا امراض کا باعث

نیند کی کمی دل کے جان لیوا امراض کا باعث

صحت(ہمگام نیوز) کیا آپ جانتے ہیں کہ نیند کی کمی دل کے جان لیوا امراض کا باعث بن سکتی ہے۔

یہ انتباہ چین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جدید طرز زندگی جسمانی گھڑی کے لیے تباہ کن ثابت ہورہا ہے اور اس کے نتیجے میں نیند کی کمی کا مسئلہ پیدا ہوا ہے جو مختلف امراض کا باعث بنتا ہے۔

تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ہمارے سونے جاگنے کی سائیکل متاثر ہونے سے امراض قلب کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق موجودہ عہد میں سماجی مواقعوں اور ملازمت کے تقاضوں کے باعث لوگ رات گئے تک زیادہ متحرک رہتے ہیں اور اس کے نتیجے میں ان کی نیند متاثر ہوتی ہے۔

بہت زیادہ عرصے تک نیند کی کمی سے خون کی شریانوں کے افعال پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جو آگے بڑھ کر دل کے امراض کا باعث بن جاتے ہیں۔

تحقیق کے دوران رضاکاروں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا اور انہیں 8 دن تک روزانہ رات کو صرف 5 گھنٹے کی نیند لینے کی اجازت دی گئی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ دونوں گروپس کی دل کی دھڑکن کی رفتار میں دن میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ تناﺅ ک باعث بننے والے ہارمون کی شرح بھی بڑھی جو بلڈ پریشر بڑھانے کا باعث بنتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز