کوئٹہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج پاکستانی نام نہاد یوم آزادی 14 اگست جسے بلوچ قوم ہمیشہ یوم سیاہ کے طور پر مناتے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں کوہ چلتن کے دامان نزد نیو کاہان میں شہدائے بلوچستان قبرستان پر بلوچ آزادی پسند سیاسی کارکنوں کی جانب سے بلوچستان کی بیرک کو لگایا گیا ہے۔یاد رہے اس سے پہلے بھی کئی بار شہدائے بلوچستان قبرستان پر بلوچ بیرک کو لگایا گیا تھا،لیکن پاکستان کے ریاستی فورسز کی جانب سے اسے بار بار ہٹا کر بلوچ شہدائے قبرستان میں تھوڑ پھوڑ کرکے اس کی بے حرمتی کیا گیا تھا،جبکہ آج 14 اگست یوم سیاہ کے دن کی مناسبت سے اس جھنڈا کو دوبارہ اس امید سے لگایا ہے ،کہ بلوچستان کے کسی بھی کونے پر قابض و غیر فطری پاکستانی جھنڈے کے مقابلے میں آزاد بلوچستان کیلئے منتخب کردہ پرچم کو مسلسل لگایا جائیگا ۔


