یکشنبه, اکتوبر 13, 2024
Homeخبریںنیو کاہان قبرستان کوئٹہ میں بلوچ شہدائے کے قبروں کی مسماری کی...

نیو کاہان قبرستان کوئٹہ میں بلوچ شہدائے کے قبروں کی مسماری کی مذمت کرتے ہے:بی ایس او آزاد

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں نیو کاہان قبرستان کوئٹہ میں بلوچ شہدائے کے قبروں کی مسماری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کے قبروں کی بے حرمتی دراصل انسانی اقدار کے برخلاف ایک گھناؤنا عمل ہے جس سے ریاست کی وحشیانہ ذہنیت عیاں ہوتی ہیں۔
نیو کاہان کوئٹہ قبرستان میں بلوچ رہنماؤں و کارکنوں کی قبریں موجود ہے جو ریاستی آپریشن یا حراست میں شہید کردیئے گئے ہیں بلوچ قومی رہنماء نواب خیر بخش مری کی آخری آرام گاہ بھی اسی قبرستان میں ہے۔ رات کی تاریکی میں قبروں کے کتبے توڑنا دراصل بلوچ قومی تحریک سے خوفزدگی اور شکست کی علامت ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچستان کے مختلف علاقے ریاستی آپریشنوں کی مکمل زد میں ہے جس میں انسانی جانوں کے ضیاع کا شدید خدشہ لاحق ہے گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقے درینجن اور گردنواع کے علاقے میں علی الصبح آپریشن کا آغاز کیا گیا اس دوران گھروں پر چھاپہ مار کر دو افراد جو کہ پیشے کے لحاظ سے چرواہے تھے اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیے گئےاور گھروں کو بھی نذر آتش کردیا گیا۔
کیچ کے علاقے دشت شو لیگ سے چار افراد کو اغوا کرکے فورسز اپنے ساتھ لے گئے۔ دشت ھور میں آپریشن، گھروں میں دوران چھاپہ ایک بلوچ فرزند کو اغوا اور خواتین کو بھی شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ جبکہ کیچ کے علاقے مند میں کہدہ عبد اللہ کے گھر پر فورسز نے چھاپہ مار کر خواتین اور بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بلوچ فرزند مولا بخش کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، فورسز کی تشدد سے ضییف العمر خاتون ھاتون بی بی شہید ہوئی جو قابل مذمت عمل ہے۔
بلوچستان گزشتہ کئی عرصوں سے خونی آپریشنوں کی لپیٹ میں ہے جس میں ایک نئی پالیسی کے تحت خواتین کو اغوا اور شہید کرنے کا سلسلہ شدت اختیار کرتا جارہا ہے اور اس پر عالمی دنیا کی خاموشی حیران کن عمل ہے۔
ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں مہذب دنیا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لیکر بلوچ قوم کو ان کے جینے کا حق واپس دلایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز