نئی دہلی(ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) نے بتایا کہ منگل کو افغانستان 4.7شدت کا زلزلہ آیا۔ این سی ایس کے مطابق زلزلہ کی گہرائی 10کلومیٹر تھی۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) نے کہا کہ اس سے قبل16 ستمبر کو فیض آبادمیں4.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ این سی ایس کے مطابق زلزلہ کی گہرائی 90 کلومیٹر تھی۔
اس کے علاوہ بھارت اور نیپال سمیت متعدد ممالک میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔بھارتی دارالحکومت اور اتر پردیش سمیت بھارت کے کئی علاقوں میں زلزلہ آیا، مختلف بھارتی شہروں میں لوگ اتنے خوفزدہ ہوئے کہ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ دوسری جانب نیپال اور چین کے سرعدی علاقوں میں بھی زلزلہ آیا، زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر بتائی گئی ہے جس کا مرکز نیپال میں تھا۔