دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںوائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1885روز ہو...

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1885روز ہو گئے

کراچی(ہمگام نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1885روز ہو گئے۔ کراچی میں قائم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنے والوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جمہوری طریقوں سے احتجاج اپنی معنویت کھو رہے ہیں۔ 1885دن گزرنے کے باوجود پاکستانی نام نہاد صوبائی اسمبلی ممبران یا عدلیہ کسی نے بھی اس جانب کوئی خاص توجہ نہیں دیا۔ کیونکہ یہ سب جانتے ہیں کہ ان سب جرائم کے پیچھے فوج کا ہاتھ ہے۔ فوج کے خلاف بھول کر وہ اپنی وفاداری و تنخواہوں کمی کرنا نہیں چاہتے ہیں۔ اس موقع پر ماما قدیر بلوچ اور سمی بلوچ نے کہا کہ ہمارا مطالبہ غیر فطری ریاست کی عہدے داروں یا کہ فوج سے نہیں بلکہ انسانی حقوق کے علمبرداروں، اقوام متحدہ و عالمی میڈیا سے ہے کہ وہ بلوچ لاپتہ اسیران کی بازیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔ کیونکہ پاکستانی ریاست سے بلوچ کسی بھی طرح اپنی اعتماد کا اظہار نہیں کرتے۔ ریاستی فورسز نے شروع دن سے دھوکے و دروگ گوئی سے بلوچ عوام کی آواز کو خاموش کیا ہے۔ کبھی قرآن مجید کو سامنے رکھ کر تو کبھی دیگر ذرائع سے انہوں نے بلوچ کی آواز کو دبانا چاہا۔ لیکن اب بلوچ عالمی اداروں کی مداخلت کے بغیر کسی بھی طرح پاکستانی عدالتوں و دیگر اداروں پر بھروسہ نہیں کرتے ہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز