یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںوائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز آج 8 جون کو کوئٹہ پریس کلب...

وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز آج 8 جون کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کرے گی

شال(ہمگام نیوز) وائس فار بلوچ مسسنگ پرسنز کی طرف سے آج بروز منگل 8 جون کو مسنگ پرسنز ڈے (جبری گُمشدگی کے شکار افراد) کی مناسبت سے شام 3 بجے شال پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا جائے گا اور ریلی بھی نکالی جائے گی۔

کل اس سلسلے میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ جبری گُمشدگی کے شکار افراد کے لواحقین ذاکر مجید کی والدہ، جبری گُمشدگی کے شکار ڈاکٹر دین محمد کی بیٹی سمی دین محمد، جبری گُمشدگی کے شکار شبیر بلوش کی بہن سیما بلوچ اور دیگر نے شال کے مختلف علاقوں میں جاکر پمفلٹ تقسیم کیے اور لوگوں کو احتجاجی ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔

اس سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں میں چاکنگ بھی کی گئی۔نیو کاھان میں دورے کے دوران سیما بلوچ نے جبری لاپتہ افراد کے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور ان کی تفصیلات درج کیں۔

مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں اور طلباء تنظیموں نے جبری لاپتہ افراد کے حوالے سے ہونے والے آج کی ریلی میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز