واشک (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق واشک گڑانگ سے قابض پاکستانی ایف سی کے ہاتھوں سات بلوچ فرزند زبردستی حراست کے بعد فوجی کیمپ منتقل۔
نمائندہ ہمگام کے مطابق اب تک کی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع واشک سے سات افراد کو ایف سی نے اغواء کر کے ایف سی کیمپ منتقل کر دیا ہے۔
موصول اطلاعات کے مطابق کچھ لوگ شکار کھیلنے گئے ہوئے تھے جن کو پولیس فورس نے گرفتار کر کے بعد ازاں ایف سی کے حوالے کر دیا جن کو قابض ایف سی نے فوجی کیمپ منتقل کردیا۔
یاد رہے کہ کچھ دنوں سے سعودی عرب کے شہزادے شکار کھیلنے کے لیے ان علاقوں میں آئے ہوئے ہیں۔ سعودی عرب کے لیے کرایے پر کام کرنے والی پاکستانی فوج نے ان علاقوں میں مقامی لوگوں کی نقل و حرکت کو محدود کرکے سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں مقیم لوگوں کی کاروبار زندگی سمیت عام معاملات متاثر ہو گئے ہیں۔
یار رہے کچھ دنوں سے خاران سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں قابض ریاستی فورسز کی جانب سے فوجی جارحیت شروع کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے کافی لوگوں کو جبری طور پر اغوا کر کے گھروں کے تقدس کو پامال کیا گیا ہے۔