واش (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات 11 مارچ کو ایک بلوچ شہری کی لاش مقامی لوگوں نے واش شہر سے برآمد کی اور اسے سٹی ہسپتال کے مردہ خانے میں پہنچا دیا۔
اس شہری کی شناخت زرآباد کے علاقے سندرک گاؤں سے تعلق رکھنے والے “سلطان داؤدی” کے نام سے ہوئی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ اسے جاشک قصبے سے تین روز قبل ایک کار میں سوار افراد نے اغوا کیا تھا۔
اطلاع موصول ہونے کے وقت تک اس بلوچ شہری کے قتل کے مرتکب افراد کی شناخت اور محرکات معلوم نہیں ہوسکے ـ
واضح رہے کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں حالیہ مہینوں میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں بلوچ شہریوں کے قتل کے واقعات میں نمایا اضافہ ہو رہا ہے ـ جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ـ
تاہم دوسری جانب سماجی حلقوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تمام نامعلوم مسلح افراد کی پشت پناہی ایرانی خفیہ ادارے “القدس ” اور آرمی کر رہے ہیں تاکہ بلوچستان کو ایک حد تک خوف میں لا کر عام شہری بلوچستان قومی سیاست سے بیگانہ ہو کر صرف اپنی زندگی کو محفوظ بنانے کی فکر کریں ـ