دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںواش میں قابض ایرانی پولیس کی فائرنگ سے شہید ہونے والے دوسرے...

واش میں قابض ایرانی پولیس کی فائرنگ سے شہید ہونے والے دوسرے شخص کی شناخت ہوگئی

واش ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ ہفتہ 18 ستمبر کی شام ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر واش/خاش میں سادہ لباس میں ملبوس قابض ایرانی پولیس نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں دو بلوچ شہری شہید ہوئے تھے ۔

ان میں سے ایک شہری “محمد رفیع حسین بر” کی شناخت آج ہوئی ہے اور دوسرے شخص کی شناخت شہر کے پشتکوہ علاقے سے تعلق رکھنے والے خداداد شہنوازی ولد جنگیان ہے۔

کہا جاتا ہے کہ دونوں بلوچ شہری اپنی گاڑی میں واش ہسپتال کے ارد گرد امام خمینی گلی عبور کر رہے تھے جب انہیں قابض ایرانی پولیس نے بغیر کسی وارنٹ کے دیکھتے ہی فائرنگ کا نشانہ بنایا ـ اسی موقعہ پر دونوں شہید ہوگئے تاہم اس وقت خداداد شہنوازی کی شناخت اسی وقت کی گئی تھی لیکن لیکن آج محمد رفیع حسین بر کی شناخت کی گئی ہے ـ جبکہ پولیس نے دونوں شہریوں پر منشیات فروشی کا الزام عائد کرکے قتل کیا گیا تھا ـ لیکن علاقائی ذرائع سے معلوم ہوا کہ دونوں بے قصور تھے اور صرف دو وقت روٹی کے لیئے تیل کے کاروبار کرتے تھے ـ

واضح رہے کہ ایرانی مقبوضی بلوچستان میں قابض ایرانی پولیس اور دیگر سیکورٹی اہلکاروں پر بغیر وارننگ سے بلاوجہ فائرنگ سے سالانہ سینکڑوں بلوچ قتل کیئے جاتے ہیں اور اسی تعداد زخمی ہوتے ہیں۔ چونکہ قابض کی پولیس اور سیکورٹی فورسز کو عدالتی استثنیٰ حاصل ہے ، اس لیے اہل خانہ کا استغاثہ اور شکایت کی کوئی اہمیت نہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز