جمعه, اکتوبر 4, 2024
Homeخبریںواش میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو بلوچ شہری جاں...

واش میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو بلوچ شہری جاں بحق ایک زخمی

واش (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز منگل 29 مارچ کو واش شہر میں سیمنٹ فیکٹری کے قریب مسلح افراد کی گاڑی میں سوار افراد پر فائرنگ سے دو افراد جانبحق اور ایک زخمی ہوا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر واش میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی پر براہ براست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 18 سالہ معین میربلوچ زهی ولد خسرو ساکن واش، “40 سالہ حبیب میربلوچ زهی ولد چنگیز ساکن واش جانبحق ہوگئے ـ
مزید رپورٹ کے مطابق مسلح افراد کا ان شہریوں پر فائرنگ کرنے کا مقصد مالی تنازعہ تھا ـ
زخمی شہری کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، بتایا جاتا ہے کہ زخمی ہونے کے بعد لوگوں نے اسے واش اسپتال پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز