سه شنبه, جون 3, 2025
Homeخبریںوتن ندریگ شہید گنجاتون کا بھائی گوادر میں کرنٹ لگنے سے جانبحق

وتن ندریگ شہید گنجاتون کا بھائی گوادر میں کرنٹ لگنے سے جانبحق

گوادر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق وتن ندریگ شہید گنجاتون کا بھائی پازل ولد میران بکش بجلی کی تار گرنے اور کرنٹ لگنے کی وجہ سے جانبحق ہوگئے ہیں۔

یہ واقعہ گزشتہ رات کو گوادر کے علاقے ڈور میں پیش آیا اطلاعات کے مطابق متوفی کا عمر چودہ سال تھا اور انکا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا۔

یاد رہے وتن ندریگ شہید گنجاتون نے قلات میں پاکستانی قابض فوج کے ایک کانوائے پر فدائی حملہ کیا تھا اور ازاں بعد انکی نعش کو بھی اسکے اہلخانہ کے حوالے نہیں کیا گیا۔

گوادر جسکے بارے قابض پاکستان بلند و بانگ دعوی کرتی ہے کہ وہ سنگار پور بن گیا ہے لیکن حقیقت حال یہی ہے کہ یہاں بھی بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح تعمیر و ترقی کی باتیں محض کاغذوں پر ہی نظر آتی ہے۔ اور بلوچ آزادی پسندوں کی استقامت و استقلال کے سامنے پاکستانی قابض ریاست چینی حکومت کے ساتھ ملکر بھی گوادر میں اپنی لوٹ کھسوٹ کی خواب کو شرمندہ تعبیر نہیں کرسکا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز