سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںورامین، تہران میں ملک گیر احتجاجات کے دوران زخمی بلوچ شہری کو...

ورامین، تہران میں ملک گیر احتجاجات کے دوران زخمی بلوچ شہری کو اسپتال میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا

تہران (ہمگام نیوز) تہران شہر ورامین میں ملک گیر احتجاجات کے دوران زخمی ہونے والے ایک بلوچ شہری کو قابض ایرانی فورسز نے اسپتال منتقل کیے جانے کے بعد قریب سے گولی مار کر قتل کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق ہفتے کی شب 20 جنوری 2026 کو ایک بلوچ شہری جو احتجاجات کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوا تھا، قابض ایرانی فورسز کی جانب سے اسپتال میں تیرِ خلاص مارے جانے کے نتیجے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

مقتول کی شناخت محمد سارانی ولد گل محمد کے نام سے ہوئی ہے۔جوکہ گلستان سے تھا اور تہران میں مقیم تھے۔

محمد سارانی ورامین میں عوامی احتجاجات کے دوران سڑک پر موجود تھے کہ قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ان کی ٹانگ زخمی ہو گئی۔ انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم اسپتال میں ہی قابض ایرانی فورسز نے انہیں قریب سے گولی مار کر قتل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز