چهارشنبه, مې 21, 2025
Homeخبریں‎وزیرستان میں ڈرون حملہ اور بچوں کا قتل, پشتون نسل کشی ہے۔...

‎وزیرستان میں ڈرون حملہ اور بچوں کا قتل, پشتون نسل کشی ہے۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی

شال (ہمگام نیوز) بی وائی سی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم شمالی وزیرستان میں عام شہریوں کے گھروں پر ہونے والے ڈرون حملے، بچوں کے سفاکانہ قتل عام اور پشتون نسل کشی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ پشتون سرزمین گزشتہ کئی دہائیوں سے ریاستی جبر، تشدد اور عسکری بربریت کا شکار ہے۔ ہم اسے کسی بھی تاویل یا مبہم وضاحت کے بغیر ایک واضح اور منظم پشتون نسل کشی سمجھتے ہیں۔

‎انہوں نے کہا جس طرح ریاست بلوچستان میں بلوچ قوم کے ‎خلاف منظم نسل کشی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، اسی طرز پر پشتون سرزمین میں بھی ریاستی بربریت اور تشدد کا تسلسل جاری ہے۔

‎انہوں نے کہا آج نہ صرف بلوچ اور پشتون اقوام بلکہ پورے خطے کی مظلوم قومیتیں بدترین ریاستی جبر، سیاسی رہنماؤں کی جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل، اور نام نہاد آپریشنز کے ذریعے جاری فوجی بربریت کا سامنا کر رہی ہیں۔ عام آبادیوں پر مارٹر گولے برسائے جانا اور ڈرون حملے معمول کی کارروائیاں بن چکی ہیں، جو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

‎انہوں نے کہا ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ریاستی جبر اور بربریت کے خلاف تمام مظلوم اقوام کو متحد ہو کر جدوجہد کرنی چاہیے۔ یہی مشترکہ مزاحمت اور عوامی طاقت اس ظالمانہ نظام کو شکست دے سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز