کوئٹہ(ہمگام نیوز) پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور اغوا ہونے والے بلوچ اسیران کے لواحقین کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق 21 مارچ 2017 کو دراکوپ گچک سے جبری طور پر لاپتہ کیے گیے وشدل ولد فقیر محمد کو بازیاب کیا جائے۔ وشدل ولد فقیر محمد جو کہ دراکوپ گچک کا رہائشی ہے ،کے بازیابی حوالے سے ان کی لواحقین کا حکومت اور ملکی اداروں سے اپیل ! وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز تنظیم کے مطابق ان کے کیس کی تمام تفصیلات صوبائی حکومت کو فراہم کر دی گئی ہے۔


