ماسکو: (ہمگام نیوز) غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹر‘ کی خبر کے مطابق ایگزٹ پولز اور ابتدائی نتائج کے مطابق دلادیمیر پیوٹن نے یہ تاریخ ساز کامیابی حاصل کی۔

ابتدائی نتائج کا مطلب ہے کہ 1999 میں برسراقتدار آنے والے دلادیمیر پیوٹن باآسانی مزید 6 سال حکمران رہیں گے اور جوزف اسٹالن کو پیچھے چھوڑ کر 200 سال سے زیادہ عرصے کے دوران روس کے سب سے طویل مدت تک رہنے والے رہنما بن جائیں گے۔

ایک سروے کے مطابق دلادیمیر پیوٹن نے 87.8 فیصد ووٹ حاصل کیے جو سوویت یونین کے بعد روس کی تاریخ میں اب تک کا سب سے زیادہ نتیجہ ہے۔