وندر(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ سونمیانی ڈام بندر، چھوٹی ماہی گیر “ڈونڈا” کشتی 7 روز سے لاپتہ ہونے کی اطلاع کشتی پر حیدر نامی ناخدا اور دو خلاصی سوار ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ لسبیلہ کی ساحلی پٹی ڈام بندر سے تعلق رکھنے والی چھوٹی ڈونڈا کشتی منگل 9 دسمبر کو معمول کے مطابق ماہی گیری کے لیے سمندر میں روانہ ہوئی تھی۔
تاہم ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود نہ تو کشتی واپس لوٹی ہے اور نہ ہی اس کے متعلق کوئی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ جس کے باعث ماہی گیر برادری میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ اور خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کشتی یا تو کسی حادثے کا شکار ہو چکی ہے یا کسی نامعلوم مقام پر پھنس گئی ہے۔


