دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںوڈھ، دو افراد کا قتل، ورثاء نے شاہراہ بلاک کر دی

وڈھ، دو افراد کا قتل، ورثاء نے شاہراہ بلاک کر دی

وڈھ ( ہمگام نیوز ) خضدار کے علاقے وڈھ میں دو افراد کے ہلاکت کے بعد لواحقین کی طرف سے گزشتہ چھ گھنٹوں سے قومی شاہراہ وڈھ کے مقام سے مکمل بند ہےورثا کی طرف سے لاشیں قومی شاہراہ پر رکھ کر احتجاج کیا جارہا ہے روڈ بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

دوسری طرف لواحقین نے مقامی انتظامیہ سے مزاکرات سے انکار کردیا ہے۔ لواحقین کا موقف ہے کہ وزیر داخلہ یا اعلی سطحی وفد کے ہی ساتھ مزاکرات کئے جائینگے ۔

دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ کی بندش کے باعث متبادل روٹ سے ٹریفک کو گزارنے کا انتظام کرلیا گیا ہے ، وڈھ میں شاہراہ کی بندش کے بعد ٹریفک کو نال سے گزارنے کا انتظام کرلیا گیا ہے، ٹریفک کو لیویز اور پولیس کی نگرانی میں نال کے راستے متبادل راستے سے گزارا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز