وڈھ (ہمگام نیوز ) وڈھ میں ڈیتھ اسکواڈ کے ایما پر سی ٹی ڈی اہلکاروں نے مقامی سیکیورٹی اہلکار کو اغوا کرنے کی کوشش کی، تاہم عوام نے مزاحمت کرتے ہوئے سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کو گھیر لیا اور مین آر سی ڈی شاہراہ کو بند کر دیا۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ریاست ڈیتھ اسکواڈ کی پشت پناہی بند کرے اور عوام کو جینے کا حق دے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وڈھ میں ایف سی اور پولیس کی تعیناتی کے دوران ڈیتھ اسکواڈ کی بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ عروج پر تھی، جس کے بعد عوامی مطالبے پر پرائیویٹ سیکیورٹی تشکیل دی گئی، اور وڈھ بازار میں امن بحال ہوا۔ تاہم، اب ایک بار پھر سی ٹی ڈی اور قابض انتظامیہ عوام کو غیرمسلح کرکے قاتل گروہوں کے رحم و کرم پر چھوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کے خلاف شدید عوامی ردعمل سامنے آیا ہے۔